وزارت داخلہ نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلوں پر عمل درآمد کو روک دیا

پیر 16 مارچ 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) وزارت داخلہ نے تمام ملکوں کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلوں پر عمل درآمد کو روک دیا‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ماضی میں چھوٹ جانے والے مجرموں کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو لاکر ملی بھگت سے چھوڑا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تمام ممالک مجرموں کے تبادلے کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔ نئی پالیسی تک تمام اداروں کو پیش رفت سے روک دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مجرم چھوڑنے والوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ پاسکتان کو بدنام کرنے والوں کو سامنا معاف نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دنیا کے سات ممالک کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :