سلمان بٹ تاحال اعتراف جرم سے گریزاں ،ایک ماہ گزر گیا مگر اب بھی پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیا،بورڈ نے بھی معاملے سے ہاتھ اْٹھا لئے

اتوار 15 مارچ 2015 08:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء) سلمان بٹ تاحال اعتراف جرم سے گریزاں ہیں، ایک ماہ گزر گیا مگر اب بھی پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیا۔ کرکٹ بورڈ نے بھی معاملے سے ہاتھ اْٹھا لئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محمد عامر پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ کر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آگئے لیکن سلمان بٹ ابھی تک معافی مانگنے سے گریز کررہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے نو فروری کو سلمان بٹ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ جب تک سچ نہیں بولیں گے معاملہ آگے نہیں اٹھایا جائے گا۔خط میں سلمان بٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ عامر اور آصف کو نوبال کیلئے اکسانے کا اعتراف کرلوں مگر انھوں نے اب تک خط کا جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :