کرکٹ بائی چانس گیم ہے،جیتنے پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار اور ہارنے پر گھر جلانے کا رویہ غلط ہے، خورشیدشاہ ،وسیم اکرم یا جاوید میانداد کو چےئرمین بنانے کی تجویز دی تھی،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 مارچ 2015 08:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ بائی چانس گیم ہے،جیتنے پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار اور ہارنے پر گھر جلانے کا رویہ غلط ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم یا جاوید میانداد کو چےئرمین بنانے کی تجویز دی تھی،سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ نجم سیٹھی کے بعد وسیم اکرم یا جاوید میانداد کو کرکٹ بورڈ کا چےئرمین بنادیاجائے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کھلاڑی محنت اور کوشش کرتا ہے،یہ بائی چانس گیم ہے جیتنے پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار اور ہارنے پر ان کے گھر جلانے کا رویہ غلط ہے،میں پاکستان کی ٹیم کی جیت کیلئے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اور بلوچستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے،پاکستان میں نچلی سطح پر کرکٹ ختم ہوتی جارہی ہے ہمیں نچلی سطح پر کرکٹ کو بحال کرنا ہوگا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہوگا

متعلقہ عنوان :