ایف آئی اے نے فلموں میں ہیروئین بنانے کے خواب دکھا کر خواتین کو بیرون ملک اسمگل کرنے والے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 15 مارچ 2015 09:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)ایف آئی اے نے فلموں میں ہیروئین بنانے کے خواب دکھا کر خواتین کو بیرون ملک اسمگل کرنے والے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 31پاسپورٹ، جعلی ویزے، 47ڈی وی ڈی اور 47اسٹام پیپر برآمد ہوئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملتان روڈ پر واقعہ نجی اخبار کے دفتر میں لڑکیوں کو ماڈلنگ اور نوکری کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بجھوایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2خواتین سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 31پاسپورٹ،جعلی ویزے، 47اسٹام پیپر اور 47ڈی وی ڈی برآمد کرلیں ۔ایف آئی اے کی ٹیم نے لڑکیوں کی سینکڑوں تصاویر بھی برآمد کرلیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دفتر کے باہر ایک بڑی فلیکس بھی اخبار کے نام سے بنوا کر لگا رکھی ہے تاکہ اخبار کی آڑ میں وہ اپنا کاروبار جاری رکھیں ۔پکڑے جانے والے ملزمان میں شاہد ،نوید وغیرہ شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔