پنجاب حکومت اور گھی ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ، فریقین گھی کی قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر متفق

اتوار 15 مارچ 2015 09:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت اور گھی ملز مالکان کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے فریقین گھی کی قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر متفق ہوگئے۔ جن کمپنیوں نے گھی گزشتہ آٹھ ماہ سے سستا نہیں کیا انہیں پندرہ روپے کلو کمی کرنی ہوگی قیمتیں کم کرنے والی کمپنیاں بری الذمہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز گھی ملز ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے درمیان گھی کی قیمتوں کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور فریقین کے درمیان گھی کی قیمتوں کا فارمولہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے روز جن کمپنیوں نے گھی کی قیمت میں پندرہ روپے تک کمی کی ان کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور جن کی کمپنیوں نے گھی کی قیمت میں آٹھ سے دس روپے کی کمی تھی وہ مزید پانچ روپے قیمتیں کم کریں گی جبکہ جن کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی نہیں کی انہیں فی کلو گھی کی قیمت میں پندرہ روپے کمی کرنا ہوگی واضح رہے کہ گھی کی قیمتوں میں کمی کرنے کے حکومتی اعلان کے بعد پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گھی نایاب ہوگیا تھااور بحران پیدا ہوگیا تھا اور اب اس بحران کے ختم ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :