آیندہ10برس کیلئے فاٹا سے ٹیکس ختم کیا جائے،سراج الحق کا مطالبہ،عدلیہ اور انتظامیہ کو الگ کیا جائے۔باجوڑ ایجنسی کے قبائلی جرگے سے گفتگو

اتوار 15 مارچ 2015 09:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ اییندہ دس برس کیلئے فاٹا میں ٹیکس ختم کیا ، عدلیہ اور انتظامیہ کو الگ کیا جائے۔باجوڑ ایجنسی کے قبائلی جرگے نے امیرجماعت اسلامی سے پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جرگہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا میں انتظامیہ کو عدلیہ سے الگ اور قانون سازی کرکے فاٹا کونسل کو اسمبلی کا درجہ دیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی زیر قیادت جرگہ سیاسی رہنماویں، علماء ، تاجران اور عمائدین پر مشتمل تھا۔ جرگہ نے ملاقات میں سراج الحق سے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں انتظامیہ کو عدلیہ سے الگ کیا جائے، قبائلی عمائدین کی مشاورت سے ایف سی ایر قانون میں ترامیم کی جائیں اور قانون سازی کرکے فاٹا کونسل کو اسمبلی کا درجہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :