پاکپتن ‘تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو کچل دیا، تین سگی بہنیں موقع پر جاں بحق جبکہ باپ بیٹی شدید زخمی

اتوار 15 مارچ 2015 09:28

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء) پاکپتن میں تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو کچل دیا‘ تین سگی بہنیں موقع پر جاں بحق جبکہ باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بنگہ حیات کا رہاشی موٹر سائیکل سوار رمضان اپنی چار بیٹیوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ دیپالپور روڈ پر تھانہ چکبیدی کے سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں تین سگی بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گء جبکہ باپ رمضان اور ایک 16 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔ تھانہ چکبیدی پولیس نے ڈرائیور اور ٹرالے کو قبضہ میں لے لیا

متعلقہ عنوان :