راولپنڈی ،ایئرپورٹ کے راول لاؤنج میں قائم مقام صدررضاربانی کو غیر معیاری ریفریشمنٹ ..
تازہ ترین : 1

راولپنڈی ،ایئرپورٹ کے راول لاؤنج میں قائم مقام صدررضاربانی کو غیر معیاری ریفریشمنٹ دئیے جانے کی انکوائری شروع

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)اسلام آباد کے بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راول لاؤنج میں قائم مقام صدرپاکستان رضاربانی کو کو غیر معیاری ریفریشمنٹ دئیے جانے کی انکوائری شروع کردی گئی ۔ قائم مقائم صدر پاکستان و چیئرمین سینٹ رضاربانی گذشتہ روزصبح کراچی روانگی کیلئے بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں راول لاؤنج میں جہازکاانتظارکررہے تھے اسی دوران انہیں ریفریشمنٹ دی گئی جس کو استعمال سے قبل طبی ٹیم کے ڈاکٹرنے چیک کرکے اسے غیر معیاری قراردیا اور استعمال کرنے سے روک دیاجس کے بعد قائم مقام صدر نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیاہے

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 09:20:39

اپنی رائے کا اظہار کریں