سپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ،نئے اسپیکر کے ناموں پر غور

اتوار 15 مارچ 2015 09:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا نئے اسپیکر کے ناموں پر غور و غوص کیا جارہا ہے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان محمد جمالی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور تواقع یہ کی جارہی ہے کہ جلد ہی ایوان میں اس ضمن میں تحریک پیش کر دی جائے گی جبکہ دوسری جانب نئے اسپیکر کیلئے نئے ناموں پر غور و غوص بھی شروع کر دیا گیا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے بھی اس حوالے سے گرین سنگل دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ اسپیکرمیرجان محمد جمالی نے سینٹ انتخابات میں پارٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی کو سینٹ انتخابات میں تائید و تجویز کرتے ہوئے ان کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا

متعلقہ عنوان :