پاکستا ن کے ساتھ سنگین چیلنجز درپیش ہونے کے باوجود حالیہ روابط کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے ، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ،بھارت کابل میں اپنے مشن کی تکمیل یقینی بنائے ، تقریب سے خطاب

اتوار 15 مارچ 2015 09:05

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء ) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کابل کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں تاہم خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ روابط کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے موجودہ افغان اتحادی حکومت کے ساتھ پاکستانی حکام کی بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ کہنا اچھے برے طالبان میں اب کوئی فرق نہیں کیا جائیگا کم از کم اس کے موقف میں مثبت تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ الفاظ ملک کیلئے حقائق پر مبنی اقدامات کیلئے ایک آزمائش ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنے مشن پر قائم رہے گا اور کوئی بھی چیز دونوں ممالک کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی بنیاد ہلا نہیں پائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونیوالی حالیہ پیش رفت نے بھارت کو چوکنا کردیا تھا تاہم نئی دہلی کو اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں بھارت افغان تعلقات متاثر نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ افغانستان ، چین اور پاکستان کا بھی ہر طرح کے حالات میں خصوصاً ایسے وقت میں جبکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں چین بھی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :