پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل فونز اپرینرز کا غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ،سموں کی تصدیق کے لئے 12 اپریل کی ڈیڈ لائن برقرار، سموں کی تصدیق کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔جنوری سے اب تک 5 کروڑ 7 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا گیا ہے،چیرمین پی ٹی اے

اتوار 15 مارچ 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل فونز اپرینرز کا غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ۔ سموں کی تصدیق کے لئے 12 اپریل کی ڈیڈ لائن برقرار ۔ 13 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی ۔ ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموں کی تصدیق کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔

جنوری سے اب تک 5 کروڑ 7 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل اپرینرز نے سموں کی تصدیق کے عمل کے لئے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

12 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی تمام صارفین سے گزارش ہے کہ 12 اپریل سے پہلے پہلے اپنی سموں کی تصدیق کروا لیں ۔

اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کی خاطر اوور سیز پاکستانیوں کے زیر استعمال رومنگ شدہ سمز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو یہ بھی سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سم رشتہ داروں کے نام پر ٹرانسفر کروا سکتے ہیں چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل المینیز نے 15 ہزار سے زائد بائیومیٹرک تصدیق کے لئے مشینیں نصب کی ہیں جس سے باآسانی تمام شہری اپنی سمیں تصدیق کروا سکتے ہیں ۔

اسماعیل شاہ نے کہا ہیکہ 12 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی اور پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کے پیش نظر بند ہونے والی سمیں 6 ماہ تک کسی اور کے نام پر نہ منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے بند ہونے والی سمیں 6 ماہ سے پہلے صارفین قریبی فرنچائز سے دوبارہ تصدیق کے بعد حاصل کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :