جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدہ سے 13 افراد کی لاشیں برآمد‘ گولیاں مار کر قتل کیا گیا ..
تازہ ترین : 1

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدہ سے 13 افراد کی لاشیں برآمد‘ گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا

لدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدہ سے تیرہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ملنے والی لاشیں محسود قبائل کے افراد کی ہے۔جنوبی وزرستان کی تحصیل لدہ کے علاقے شکتوئی سے تیرہ افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ تمام افراد کا تعلق محسود قبائل سے ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ لاشوں کی کوئی تا حال کوئی شناخت نہیں ہو سکی جس کے بعد لاشوں کو پو سٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیاہے

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 08:19:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں