ہم نے پہلے بھی پاکستان کو ہرایا اب بھی ہرانے پر کوئی حیرت نہیں ہوگی ، ولیم پوٹر ..
تازہ ترین : 1
ہم نے پہلے بھی پاکستان کو ہرایا اب بھی ہرانے پر کوئی حیرت نہیں ہوگی ..

ہم نے پہلے بھی پاکستان کو ہرایا اب بھی ہرانے پر کوئی حیرت نہیں ہوگی ، ولیم پوٹر فیلڈ ،دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں،سب جانتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں،ہم کواٹر فائنل میں ضرور جائینگے آئرش کپتان،مصباح ایک بڑا کھلاڑی ہے، اب تک ان مقابلوں میں چٹان کی طرح مستحکم رہا ہے،ٹیم کا مورال زبردست ہے جو تمام ٹورنامنٹ کے دوران ہی بہت زبردست رہا ہے۔’ہم نے ہر میچ کے لیے بہت اچھی تیاری کی ہے، انٹرویو

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)آئرلینڈ کی ٹیم کے کپتان ولیم پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کو پہلے بھی ہرایا ہے اور اس بار بھی پاکستان کو شکست دینا کوئی حیرت کی بات نہیں ہو گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں۔ ’سب جانتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔‘اتوار کو پاکستان اور آئرلینڈ ایک بار پھر مدِمقابل ہوں گے۔

اتوار کے میچ کے حوالے سے پوٹرفیلڈ کا کہنا تھا کہ مصباح ایک بڑا کھلاڑی ہے، جو اب تک ان مقابلوں میں چٹان کی طرح مستحکم رہا ہے۔’مصباح کی وکٹ گرنے سے ہر کسی پر دباوٴ پڑ جاتا ہے۔ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں جلد وکٹیں لی ہیں، جو اچھی بات ہے، اور اس سے ٹیموں کو روکا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہم کسی ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے جلد وکٹیں لینے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

‘’پاکستان کے پاس مصباح کی شکل میں اچھا کپتان موجود ہے‘پاکستانی ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا ’ان کے پاس کئی اچھے اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں اور مصباح کی شکل میں اچھا کپتان موجود ہے۔ برصغیر میں آپ کہیں جائیں آپ کو کرکٹ کا اچھا ٹیلنٹ نظر آتا ہے۔ ان کے پاس یقیناً ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم اتوار کو انھیں ہرانے کی کوشش کریں گے۔‘2007 کی پاکستان کے خلاف جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئہ پورٹرفیلڈ نے کہا کہ بہت زبردست محسوس کیا۔

’ہمیں اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا۔ اسی وجہ سے اس جیت کی بہت خوشی ہوئی تھی۔ خاص طور پر جب ہم نے پہلا میچ زمبابوے کے خلاف ٹائی کیا اور وہی اعتماد پاکستان کے خلاف میچ میں لے گئے۔ اگر ہم اتوار کو بھی پاکستان کو ہرا سکیں تو یہ آئرلینڈ کی کرکٹ اور آئرلینڈ کے لوگوں، اور ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ہو گا۔ جب ہم یہاں آئے تھے تو ہمارا ہدف کوارٹر فائنل تک پہنچنا تھا۔

اگر ہم یہ کر پائیں تو ہمیں بہت خوشی ہو گی۔‘ٹیم کی مورال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا مورال زبردست ہے جو تمام ٹورنامنٹ کے دوران ہی بہت زبردست رہا ہے۔’ہم نے ہر میچ کے لیے بہت اچھی تیاری کی ہے، اور ہم جانتے ہی کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم نے اب تک اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہم اسے جاری رکھنا چاہیں گے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم اتوار کو ہونے والے میچ کا انتظار کر رہے ہیں، اور ان کے کیمپ میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ یہ میچ جیتا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2015 - 08:42:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں