پاکستان ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ایک دوسرے کی فتح پر انحصار ، پاکستان اور آئرلینڈ کو فتح یا بارش کوارٹر فائنل میں پہنچا دے گی ، ہارنے والی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے بہتر رن ریٹ درکار ، ویسٹ انڈیز کو ہر حال میں بڑے مارجن سے فتح درکار

ہفتہ 14 مارچ 2015 08:42

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء ) ورلڈ کپ کرکٹ 2015ء میں پول بی کے دو اہم میچز کل اتوار کو ہوں گے ، پاکستان ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کواٹر فائنل تک رسائی کا انحصار ایک دوسرے کی شکست اور فتح پر منحصر ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 2015ء کے گروپ بی کے 2 آخری پول میچز کل اتوار کو کھیلے جارہے ہیں پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں نیپیئر میں مدمقابل ہوں گی اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی شکست اسے ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردے گی جبکہ فتح کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کی کواٹر فائنل میں رسائی کا دارومدار پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ پر ہوگی جو کہ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اگر پاکستان آئرلینڈ سے جیت جائے تو پھر پاکستان گروپ میں تیسری پوزیشن پر چلا جائے گا ہارنے کی صورت میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم کواٹر فائنل کھیلے گی آئرلینڈ کی شکست کی صورت میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ میں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی ادھر پاکستان کی آئرلینڈ سے فتح کی صورت میں پاکستان 19مارچ کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا جبکہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ میں سے بہترن رن ریٹ پر کواٹر فائنل میں جانے والی ٹیم اٹھارہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی

متعلقہ عنوان :