اگلے سال تک کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہوگا‘ 2.8 ملین بچوں میں سے ایک ملین سے زائد بچوں کو سکول داخل کروا چکے ہیں‘ رانا مشہود احمد

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ اگلے سال تک کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں ہوگا۔ 2.8 ملین بچوں میں سے ایک ملین سے زائد بچوں کو سکول داخل کروا چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز الحمراء ہال میں حبیب جالب کی یاد میں تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء تک کوئی سکول بنیادی ضروریات سے محروم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

خصوصی طور پر لڑکیوں کے سکولوں میں تمام سہولتیں اولین ترجیح میں مہیا کی جا رہی ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ 90 فیصد اساتذہ کی حاضری یقینی بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حبیب جالب کی نظمیں اور پیغامات نئی نسلوں تک پہنچانے کیلئے انہیں نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں چوک اور شاہراہ کو حبیب جالب سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :