وزیراعظم سے پیرپگارا کی ملاقات ، کراچی میں امن وامان ،ٹارگٹڈ آپریشن سمیت ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملک میں امن وامان کی بحالی پہلی ترجیح ہے، تمام اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا، نواز شریف

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)وزیراعظم نواز شریف سے پیرپگارا نے ملاقات کی ، ملاقات میں کراچی میں امن وامان ،ٹارگٹڈ آپریشن سمیت ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا،جمعہ کے روزمسلم لیگ فنکشنل کے وفد نے ملاقات کی ،وفد کی سربراہی صغت اللہ راشدی نے کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بحالی پہلی ترجیح ہے اور تمام اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا، اس موقع پر پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے ،کراچی میں جاری آپریشن سے امن وامان کی بحالی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :