بوکو حرام کی بیعت قبول کر لی گئی، دولت اسلامیہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:25

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)شام و عراق میں فعال انتہا پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ کے خود ساختہ خلیفہ نے نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ ابو بکر البغددی کی طرف سے کی گئی بیعت قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے میڈیا سیل ’الفرقان‘ کے ترجمان ابو محمد العدنانی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں اس اعلان کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب اسلامک اسٹیٹ مغربی افریقہ تک پھیل چکی ہے۔

العدنانی کے مطابق یہ جہادی تحریک پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلم ممالک تک بھی پھیل جائے گی۔ اپنی تیس منٹ دورانیے کے اس آڈیو پیغام میں اس جہادی نے مزید کہا کہ امریکا، فرانس، اٹلی اور برطانیہ اسلامک اسٹیٹ کے پرتشدد حملوں کے ممکنہ اہداف ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے ہی ابو بکر شیکاوٴ نے البغدادی کی بیعت کی تھی۔