اسامہ کو مارنے کا دعویٰ کرنیوالے راب اونیل کو ٹی وی چینل میں نوکری مل گئی،امریکی ..
تازہ ترین : 1

اسامہ کو مارنے کا دعویٰ کرنیوالے راب اونیل کو ٹی وی چینل میں نوکری مل گئی،امریکی نیوی سیل راب اونیل فاکس نیوز میں بطور عسکری تجزیہ نگار اپنی خدمات پیش کریں گے

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء ) اسامہ بن لادن کو مارنے کا دعویٰ کرنے والے امریکی نیوی سیل راب اونیل کو امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز میں نوکری مل گئی۔ راب اونیل فاکس نیوز میں بطور عسکری تجزیہ نگار اپنی خدمات پیش کریں گے۔ اپنے کیرئیر کے دوران راب اونیل نے دنیا بھر میں چار سے زائد ملٹری آپریشنز میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں 52 سے زائد انعامات اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔ امریکا میں انہیں ایک وار ہیرو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو مارنے کا دعویٰ کرنے والے راب اونیل پر متعدد دستاویزی فلمیں بھی بن چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2015 - 09:25:42

اپنی رائے کا اظہار کریں