متحدہ عرب امارات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ستر لبنانی شہریوں کو ملک بدر کردے گا‘ ..
تازہ ترین : 1

متحدہ عرب امارات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ستر لبنانی شہریوں کو ملک بدر کردے گا‘ لبنان

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء) لبنا ن نے نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات چوبیس گھنٹوں میں ساٹھ سے ستر لبنانی شہریوں کو ملک بدر کردے گا‘ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ جیبران پاسیل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں لبنانی سفارتخانہ کو حکومت کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک سے نکال لیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک بدر کئے جانے والے شہریوں کی اکثریت شیعہ کمیونٹی سے ہے جن ہر مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ تعلق کا الزام ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2015 - 09:23:17

اپنی رائے کا اظہار کریں