برٹش امریکہ تمباکو کے وفدکی اسحاق ڈاراور سائرہ افضل تارڑسے ملاقات، وزیرخزانہ کے ساتھ منسٹری آف قومی صحت سروسزکی جانب سے جاری کردہ سگریٹ کے پیکٹ پرسائزکوچالیس سے 85فیصدتک کرنے کے معاملے پرتبادلہ خیال

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)برٹش امریکہ تمباکو(بی اے ٹی /پی ٹی سی )کے وفدکی جمعہ کے روزوزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیرمملکت قومی صحت ریگولیشن انیئرکوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑسے ملاقات ،اس موقع پروفدنے وزیرخزانہ کے ساتھ منسٹری آف قومی صحت سروسزکی جانب سے جاری کئے گئے سگریٹ کے پیکٹ پرسائزکوچالیس سے 85فیصدتک کرنے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیاگیا،یہ ایس آراو31مارچ تک جاری کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

وفدنے کہاکہ تمباکواسمبلی ٹیکس دی رہی ہے اورریونیومیں حصہ ڈال رہی ہے ،اس کے علاوہ برینڈکی فروخت کاروبارکومتاثرکرنے سگریٹ کی قانونی سیل کوبھی اثراندازہورہی ہے جوکہ متعلقہ ایس آراوکی نفاذکے بعدشدت پکڑسکتی ہے ،اس موقع پرمتفقہ طورپرسگریٹ کی غیرقانونی سیل پربات چیت کی گئی اس موقع پراتفاق کیاگیاکہ اس حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرزکے ساتھ بات چیت کرکے سگریٹ پیک پرنظرثانی کی جائے گی ۔وزیرخزانہ نے قومی صحت سروسزکی سربراہی میں ایک کمیٹی بنادی جس میں کیبنٹ ڈویژن ،فنانس ،ہیلتھ سروسزاورایف بی آرکے نمائندوں پرمشتمل ہوگی اورایک شعبہ میں سفارشات دیگی ۔اس موقع پرپرائم منسٹرآفس منسٹری آف فنانس ،ایف بی آراورقومی ہیلتھ سروسزکے بیشترممبران نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :