عمر ان خان آستینیں چڑھا کر صرف ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بات کرتے ہیں ، خورشید احمد شاہ ،عمران خان بتائیں ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کو 16 ووٹ کیسے ملے،دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے کیونکہ اگر ان سے مذاکرات کریں گے تو وہ اور طاقتور ہوں گے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمر ان خان آستینیں چڑھا کر صرف ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بات کرتے ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں عمران خان کو 7 کی جگہ 16ووٹ ملے،وہ بتائیں یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں تو کیا ہے،دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے کیونکہ اگر ان سے مذاکرات کریں گے تو وہ اور طاقتور ہوں گے۔

(جاری ہے)

خورشید احمد شاہ نے سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیے جانے کے حوالے سے متحدہ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئی ہے، الطاف حسین خود بھی وضاحت کر چکے ہیں کہ گرفتار افراد کو وہاں رہنے کی کیا ضرورت تھی، خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کریں گے تو دہشتگرد اور طاقت ور ہوں گے، بھٹو کو ضیاء الحق اور بے نظیر کو پرویز مشرف کی دہشت گردی نے قتل کیا۔