پنجاب میں دہشتگردوں کوتربیت دینے والے 13مدارس کاسراغ لگالیاگیا، ذمہ داروں کے شمالی ..
تازہ ترین : 1

پنجاب میں دہشتگردوں کوتربیت دینے والے 13مدارس کاسراغ لگالیاگیا، ذمہ داروں کے شمالی وزیرستان رابطوں کے شواہدحاصل کرلئے گئے ،کریک ڈاوٴن میں گرفتارکیاجائیگا،وزیرداخلہ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)پنجاب میں دہشتگردوں کوتربیت دینے والے 13مدرسوں کاسراغ لگالیاگیا،وزیرداخلہ پنجاب کاکہناہے کہ ذمہ داروں کے شمالی وزیرستان رابطوں کے شواہدحاصل کرلئے گئے ،کریک ڈاوٴن میں گرفتارکیاجائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں 12725مدارس رجسٹرڈہیں جن کاریکارڈموجودہے ،اورغیررجسٹرڈمدرسے بھی ہیں پنجاب میں تیرہ ایسے مدرسوں کاسراغ لگالیاگیاہے جودہشتگردوں کوتربیت فراہم کرتے ہیں اوران کے شمالی وزیرستان میں رابطے ہیں ،وزیرداخلہ پنجاب کاکہناہے کہ انسداددہشتگردی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے ،تربیت فراہم کرنے والے مدرسوں کے ذمہ داروں کے شواہدحاصل کرلئے گئے ۔

جن کے وزیرستان میں رابطے ہیں ان مدرسوں کی اکثریت جنوبی پنجاب میں ہے اورکریک ڈاوٴن میں ذمہ داروں کوگرفتارکیاجائیگا

وقت اشاعت : 14/03/2015 - 08:59:43

اپنی رائے کا اظہار کریں