سنٹرل جیل میانوالی میں قیدسزائے موت کے 2قیدیوں کو17مارچ کو پھانسی دی جائیگی، ڈیتھ وارنٹ جاری

جمعہ 13 مارچ 2015 09:11

کندیاں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)سنٹرل جیل میانوالی میں قیدسزائے موت کے 2قیدیوں کو17مارچ کو پھانسی دی جائیگی ڈیتھ وارنٹ جاری،تفصیلات کیمطابق سنٹرل جیل میانوالی میں بند سرگودھاسے تعلق رکھنے والے دو افرادربنوازولدعبدالرزاق اور ظفر اقبال ولد نذرمحمد جوکہ 2افراد کے قتل کے جرم میں سرگودھا سے میانوالی جیل میں بند ہیں جن کو17مارچ کو پھانسی لگائی جائیگی۔

اس سلسلسہ میں سپرٹنڈنٹ جیل میانوالی ساجد بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ پھانسی گھاٹ کی صفائی اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سنٹرل جیل میانوالی میں عرصہ8سال بعد پھانسیوں کاسلسلہ شروع ہورہاہے۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اور صدرپاکستان نے ملزمان کی سزا برقرار رکھی تھی۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان کی لواحقین سے آخری ملاقات 16مارچ کو کرادی جائیگی جبکہ 8سال بعد ہی یہ پہلی پھانسیاں ہوں گی جوکہ کے سنٹرل جیل میانوالی میں لگائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد جیل میں بند دیگر ملزمان کی بھی بتدریج پھانسی لگانے کا عمل شروع ہو جائیگا۔جبکہ سنٹرل جیل میانوالی کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر تے ہوئے جیل کے اندر اور باہر سی سی فوٹیج کیمرے اورجیمر لگاکر کہ اندرونی اور بیرونی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور جیل کے چاروں اطراف بکتر بند گاڑیا ں بھی کھڑی کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :