وفاقی حکومت، توقیر شاہ کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بطور ابزرور تعیناتی کے احکامات جاری

جمعہ 13 مارچ 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے توقیر شاہ کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں بطور ابزرور تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے،ویزہ اور دیگر دستاویزات مکمل ہونے کے بعد اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گے ،دیگر ممالک میں بھی تجارتی افسران کا تقرر جلد کر لیاجائے گاان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرنے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں نمائندے کی تقرری کے لئے وزارت تجارت نے نہایت شفاف طریقہ کار اپنایا ہے اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد توقیر شاہ کو منتخب کر لیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک میں تجارتی افسران کی تقرریوں کے لئے جلد ہی اشتہار دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ تجارتی افسران کی تقرری میں میں ان تمام عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا جو بیرون ممالک پاکستانی مصنوعات میں اضافے کی مددگار ثابت ہونگی ۔