گلگت بلتستان میں سونا،تانبااوریورینیم سمیت دیگرقیمتی معدنیات کے بڑے ذخائردریافت ہونے کاانکشاف

جمعہ 13 مارچ 2015 09:09

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)گلگت بلتستان میں سونا،تانبااوریورینیم سمیت دیگرقیمتی معدنیات کے بڑے ذخائردریافت ہونے کاانکشاف ہوگیاہے ،گلگت بلتستان اورپاکستان پرقدرت مہربان ہوگئی ۔ماہرین کے مطابق ان قیمتی ذخائرکوھاصل کرنے سے ملک کاشمارامیرترین ممالک میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراورگورنرگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہرنے جمعرات کے روزگورنرہاوٴس گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیانمائندوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان اورصوبائی حکومت معدنیات کے ذخائرکی مقدارمعلوم کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ منرلزرولزتیارہوچکے ہیں اورمنرلزسے متعلق تمام اختیارات صوبائی حکومت کودیئے جائیں گے اورلیزنیلامی پردی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ معدنیات کے ذخائرسے حاصل ہونے والی آمدن سے عوام اورملک خوشحال ہوگا