آصف زرداری سے نو منتخب چیئرمین سینٹ رضاربانی اورڈپٹی چیئرمین عبدالغفورحیدری کی ملاقات ،پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی ،سابق صدر

جمعہ 13 مارچ 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری سے چیئرمین سینٹ اورقائمقام صدررضاربانی اورڈپٹی چیئرمین عبدالغفورحیدری نے زرداری ہاوٴس میں ملاقات کی ،سابق صدرنے رضاربانی اورعبدالغفورحیدری کوچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباددی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ ،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھی موجودتھے ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی ،چیئرمین سینٹ کے انتخاب پرتمام جماعتوں کے شکرگزارہیں ،چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے جمہوریت کوتقویت ملی