عراق،فرینڈلی بمباری سے22 عراقی فوجی ہلاک ،20 سے زائد زخمی ہوگئے
تازہ ترین : 1
عراق،فرینڈلی بمباری سے22 عراقی فوجی ہلاک ،20 سے زائد زخمی ہوگئے

عراق،فرینڈلی بمباری سے22 عراقی فوجی ہلاک ،20 سے زائد زخمی ہوگئے

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)عراق کے صوبے انبار میں غیر ملکی فوجیوں کی فرینڈلی بمباری سے 22 عراقی فوجی ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے صوبے انبار میں غیر ملکی افواج اور عراقی فوج کے درمیان معمول کی ٹریننگ جاری تھی کہ غیر ملکی افواج نے طیاروں کی مدد سے فرینڈلی بمباری کی جس سے 22 عراقی فوجی اس بمباری کی زد میں گئے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد عراقی فوجی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر بعض فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 09:29:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں