چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے‘ ..
تازہ ترین : 1
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ..

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے‘ 12 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے‘ میڈیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔ انہیں اس دورے کی دعوت وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ چینی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر 12 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لی کی چیانک کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور وہ قومی پریڈ میں شرکت کرینگے اور جے یاف تھنڈر طیاروں کی فلائی پاسٹ بھی دیکھیں گے چینی وزیراعظم صدر ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور وفد کی سطح کے مذاکرات بھی ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 08:50:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں