کور کمانڈر کراچی کا رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،نائن زیرو آپریشن پر بریفنگ دی گئی ،کور کمانڈر نوید مختار نے نائن زیرو پر کارروائی کو سراہا اور رینجرز کو شابادش دی،ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کیا جائے ،امن تباہ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ،لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

جمعہ 13 مارچ 2015 08:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا رینجرز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا ،نائن زیرو پر کامیاب کارروائی پر رینجرز کو شاباش دی ،کراچی آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،نائن زیرو پر ہونے والی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی اوراس کارروائی میں پکڑے جانے والے اہم ملزمان کے بارے میں بھی بتایا اور پکڑا جانے والا اسلحہ بھی دیکھایا گیا۔

کور کمانڈر نوید مختار نے نائن زیرو پر کارروائی میں اہم کامیابی پر رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی اور ہدایت کی کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :