آصف زرداری کا الطاف حسین سے 24 گھنٹے میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ،دونوں رہنماؤں کے درمیان نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے سے متعلق گفتگو،زرداری کی مذمت ،تمام سیاسی رہنما جواب دیں ،میری بہن کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا ،الطاف حسین،پی پی اور متحدہ امن و استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے ،آصف زرداری

جمعہ 13 مارچ 2015 08:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے 24 گھنٹے میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فون کیا ،الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی رہنما جواب دیں کہ میری بہن کے گھر چھاپہ کیوں مارا گیا ہے ، آصف زرداری نے الطاف حسین کی بہن کے گھر پر رینجرز چھاپے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا احترام کیا جانا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم امن وا ستحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے