کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،گرفتار دہشت گرد گیس پائپ لائن دھماکے اور سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں،30 کلو گرام دھماکہ خیزمواد،20 بم،30 ڈینونیٹرز،جدید اسلحہ اور ہزاروں گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے گئے ہیں ،ترجمان ایف سی

جمعرات 12 مارچ 2015 09:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)سکیورٹی فورسز کی اکبربگٹی کے علاقے نولہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ وبارودی مواد کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے اکبر بگٹی کے نولہ میں خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پر دہشت گروں کا ایک گروہ قیام پذیر تھا ۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ترجمان ایف سی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد گیس پائپ لائن دھماکے اور سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے اور دہشت گردوں سے قبضہ سے 30 کلو گرام دھماکہ خیز مواد،20 بم ،30 ڈینو نیٹرزاو ر جدید اسلحہ اور ہزاروں گولیوں کے راؤنڈ کو قبضہ میں لئے گئے ہیں۔