حکومت پنجاب کے اعلان کے باجودہ گھی کے نرخ مقامی کمپنیوں کا کم کرنے سے انکار

جمعرات 12 مارچ 2015 09:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)حکومت پنجاب کے اعلان کے باجودہ گھی کے نرخ مقامی کمپنیوں نے کم کرنے سے انکار کردیا، ضلعی انتظامیہ نے کمپنیوں کی بجائے ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی،مہنگا داموں گھی فروخت کرنے پر پانچ دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تمام برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو گرام کم کرنے کے اعلان کیا تھا اور اس پر کمپنیوں نے عمل نہیں کیا، اور نہ نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ۔

شہر اور گردونواح میں پنجاب حکومت کے اعلان کے باوجود صارفین سے گھی کی زائد قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری تھاکہ شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے شہر کی مختلف مارکیٹوں اوربازاروں میں دوران چیکنگ گھی ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں چناب چوک جھنگ روڈ محمد امجد ‘گلفشاں کالونی کے محسن امداد ‘ راجباہ روڈ اے بی سی پل کے محمد افضل ‘ اے بی سی پل کے محمد رفیق اور بکر منڈی مدنی پل لیاقت آباد کے محمد سعید کو گھی کی زائد قیمتیں وصول کرنے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دئیے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے دکانداروں اور گھی ڈیلروں کوخبردار کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق گھی کی فی کلو گرام پندرہ روپے کم قیمتیں وصول کریں ورنہ گرانفروشی کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے ۔ڈیلروں اور دکانداروں کا کہناہے کہ گھی کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ کمپنیوں نے کرنا ہے اگر وہ کم کرے گئی تو ہم بھی کم کر دیگے ، ضلعی انتظامیہ گھی تیار کر نے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرے

متعلقہ عنوان :