حکومت پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل سمیت بڑے شہروں کی الیکٹر ک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سنجیدہ ہے ، محمد زبیر،پاکستان سٹیل مل کی نجکاری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی وجہ سے روکی ہوئی ہے،چیئر مین پرائیوٹائزیشن کمیشن

جمعرات 12 مارچ 2015 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)چیئر مین پرائیوٹائزیشن کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل سمیت بڑے شہروں کی الیکٹر ک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سنجیدہ ہے ،پاکستان سٹیل مل کی نجکاری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی وجہ سے روکی ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٓباد میں جاری تین روزہ پاک امریکہ بزنس کانفرنس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے آنے والے انوسٹرز کی خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی نجکاری صر ف سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے باعث روکی ہوئی ہے ورنہ حکومت تو تیار ہے نجکاری کیلئے ۔

(جاری ہے)

ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت جلدپی آئی اے اور آئیسکو،لیسکو ،فیسکو سمیت 8بڑے شہروں کی الیکٹر ک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے۔