واپڈا اور چائنہ تھری گارجز کے درمیان معاہدہ طے، وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

جمعرات 12 مارچ 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء )واپڈا اور چائنہ تھری گارجز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یاداشت پر چیئرمین واپڈا اور تھری گارجز کے بورڈ ۔

(جاری ہے)

آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین نے دستخط کیے۔ معاہدوں کے تحت تعلیم و تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے ادھر وزیر اعظم نواز شریف سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :