لندن ،آصف زرداری اورالطا ف حسین کے مابین فون پر گفتگو ، الطاف حسین نے آصف زرداری کواپنی رہائش گاہ سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیرواوراپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کے چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، سینیٹر رحمان ملک کی بھی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو ،الطاف حسین کی رہائش گاہ، ان کی ہمشیرہ کے گھر اورمرکزی دفتر نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپوں، توڑپھوڑ اور خواتین سے توہین آمیز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعرات 12 مارچ 2015 09:26
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کے مابین بدھ کے روز فون پر گفتگو ہوئی ۔ الطاف حسین نے آصف زرداری کواپنی رہائش گاہ سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیروپر کے مختلف شعبہ جات اوراپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کے چھاپے،توڑپھوڑ ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں کی گرفتاریوں اوررینجرزاہلکاروں کی فائرنگ سے جواں سال کارکن وقاص شاہ کی شہادت کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
الطاف حسین نے آصف علی زرداری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم قیام امن کیلئے کوشاں ہے اورآج اس کے مرکزپرجس طرح چھاپہ ماراگیاہے ، جس طرح عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاگیااورتوڑپھوڑ کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔(جاری ہے)
آصف زرداری نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رینجرز کے چھاپے کی مذمت کی اورکہاکہ سیاسی جماعتوں کے دفاترکے تقدس کا احترام ہرایک کوکرناچاہیے ۔
ایم کیوایم ملک کی ایک بڑی عوامی سیاسی جماعت ہے جوملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک مثالی کرداراداکررہی ہے اور اس کے مرکزپر چھاپہ کی کارروائی افسوسناک ہے ۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ اسلم کی رہائش گاہ پر بھی رینجرز کے چھاپے، توڑپھوڑاورگھرمیں موجودخواتین کے ساتھ غلیظ زبان کے استعمال اوران کے ساتھ توہین آمیزسلوک کی پر شدیدافسوس کیا۔ آصف علی زرداری نے الطاف حسین کویقین دلایاپیپلزپارٹی اورایم کیوایم ہرقسم کے حالات میں جمہوریت کی بقاء کے لئے باہمی تعاون اوربہتر تعلقات کوبرقراررکھیں گی ۔ ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کی رہائش گاہ، ان کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ اسلم کے گھر اورایم کیوایم کے مرکزی دفتر نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات پر رینجرز کے چھاپوں، توڑپھوڑ اور خواتین سے توہین آمیز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اس موقع پر الطاف حسین نے سینیٹر رحمان ملک کو اپنی رہائش گاہ ، ایم کیوایم کے مرکزی دفتراور اپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کی کارروائی اور ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص علی شاہ کی شہادت کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کے گھروں اور ان کے مرکزی دفاتر کے تقدس واحترام کا سب کو خیال رکھنا چاہیے، ایم کیوایم عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ہے، جو ملک میں قیام امن اور جمہوریت کے فروغ کیلئے بھرپورکردارادا کررہی ہے اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ قابل مذمت ہے ۔ رحمان ملک نے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص علی شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔ الطاف حسین نے اپنی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ اسلم کے گھر پر رینجرز کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تمام مذاہب میں خواتین کے تقدس کا درس دیاجاتا ہے اور کوئی غیرت مند خواتین کو بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانا تو کجا ان پر ہاتھ تک اٹھانے کا تصور نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین نے اظہاریکجہتی پر سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ اداکیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 12 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
ورلڈکپ :آئرلینڈ کیخلاف آخری پول میچ ،قومی ٹیم تیاریاں جاری،آئرلینڈ کیخلاف آخری معرکہ کی تیاری،قومی ٹیم کی جم کرپریکٹس،تین گھنٹے تک ٹریننگ کی، جس میں فزیکل ٹریننگ سمیت بیٹنگ اورفیلڈنگ پریکٹس کی ... مزید
-
گیارہویں عالمی کپ کا پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن
-
ویمن کرکٹ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں ( آج)مدمقابل ہوں گی
-
پاکستان کوجلدترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکردینگے ، وزیر اعظم، ہمارے ساتھ چلنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے ہیں اور ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 20 سال پہلے کھڑے تھے،پاکستان بھر میں موٹر وے کا جال ... مزید
-
نائن زیروپرچھاپہ انٹیلی جنس معلومات پرماراگیا،چوہدری نثار،کراچی میں فوجی آپریشن ایم کیوایم کامطالبہ تھارینجرزکی کارروائی قانون کے مطابق ہے،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو
-
رینجرز والے خود بغیر اسلحہ لائسنس کمبل میں لیکر نائن زیرو آئے، الطاف حسین کا الزام،نائن زیرو پر دہشت گرد موجود تھے تو رابطہ کمیٹی کو خود ہی بتا دینا چاہیے تھا ،اتنی بڑی دنیا ہے کہیں اور چلے جاتے ،چند ... مزید
-
این اے 122کے انگوٹھوں کی جانچ پڑتال کے بعد تحریک انصاف دوبارہ سڑکوں پر آئے گی، عمران خان ، اس بار تحریک کا مرکز لاہور ہوگا جس کی کارن ابھی سے بھرپور تیاری کریں،پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور کے اجلاس سے خطاب، ... مزید
-
لندن ،آصف زرداری اورالطا ف حسین کے مابین فون پر گفتگو ، الطاف حسین نے آصف زرداری کواپنی رہائش گاہ سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیرواوراپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کے چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ ... مزید
-
2017تک موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پا لے گی ،خواجہ آصف،ہائیڈرل پاور کے علاوہ سولر اور ونڈ پروجیکٹ سے 7ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی جس سے بجلی کی مکمل ضروریات پر قابو پا لیا جا ئیگا، ایل این ... مزید
-
صدر ممنون حسین کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،توانائی ،سرمایہ کاری اورتجارت کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ، آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کومضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے ... مزید
-
انتہاپسند، دہشتگردی کی روک تھام و خاتمہ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، حکومت اسکا سد باب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،چوہدری نثار
-
چند عسکریت پسند گروپ سانحہ پشاور کی طرزپرپنجاب بالخصوص راولپنڈی میں مزیدحملوں کی پلاننگ کررہے ہیں ،وزارت داخلہ کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی رپورٹ
-
واپڈا اور چائنہ تھری گارجز کے درمیان معاہدہ طے، وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات
-
عملے کی غفلت کے باعث نیشنل ہیلتھ سروسز میں تیرہ لاکھ ڈالر کی ویکسین خراب ہوگئی
-
نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کے خلاف ایاز صادق کی درخواست مسترد
-
ٹریبونلز میں فیصلے کی تاخیر کرنے والے ججوں کو نکال دیا جائے، پی اے سی چیئرمین ایف بی آر اور ڈی جی آڈٹ کے مابین جھڑپ،کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا، طارق باجوہ،باتیں نہیں ریکارڈ سے خود کو دیانتدار ثابت ... مزید
-
اسلام آباد کے سیکٹرزمیں نیلام شدہ پلاٹوں ،مختلف اداروں کو دی گئی اراضی کی تفصیلات اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کریں،قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کی سی ڈی کو ہدایت ،چیرمین پی ٹی ... مزید
-
القاعدہ، ٹی ٹی پی یا کسی دہشت گرد تنظیم کو کسی بھی صورت میں کوئی پیشکش نہیں کی گئی، ترجمان حکومت پنجاب،امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل اور لانگ وال جرنل کے حوالے سے چھپنے والی خبرغلط، گمراہ کن اور قطعی ... مزید
-
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے کارکن صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹس جاری کردیئے،صولت مرزا کو رواں ماہ 19 مارچ کوصبح ساڑھے 5بجے پھانسی دی جائے گی
-
پاکستانی سماجی کارکن کے لیے دولت مشترکہ کا یوتھ ایوارڈ، 28 سالہ گلالئی اسماعیل کو لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا
-
صدر اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کر دیا،ڈیوڈ ہیل موجودہ سفیر رچرڈ اولسن کی جگہ لیں گے،ہیل کے لئے یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے
-
وزیراعظم کا بلوچستان میں سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمہ پر اطمینان کا اظہار
-
سینٹ ایک کمزور ادارہ ہے آنے والے نئے چیئرمین سینٹ سینٹ کی مضبوطی کیلئے کوئی قانون سازی کر یں،ریٹائر ہونے والے سینیٹرز ، باضابطہ اعلان کرتا ہوں کہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے نئے پاکستان ... مزید
-
عمران خان آج چیئرمین نادراسے ملاقات کریں گے،رجہانگیرترین بھی ہمراہ ہوں گے
-
’فورتھ شیڈول‘ میں شامل افراد کی نگرانی مائیکرو چپس کے ذریعے کر نے کا فیصلہ، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا ممکن نہیں تھا اب انھیں مائیکرو چپس لگائی جائیں گی تا کہ ان کی سرگرمیوں ... مزید
-
سپریم کورٹ میں سندھ پولیس کی جانب سے خریدی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر اسلحے کی خریداری میں عرفان قادر کو روسٹم چھوڑنا پڑا ، بدعنوانی کا معاملہ ہے سوالات تو ہوں گے ، اور سوالات کے جوابات تو ... مزید
-
حکومت پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل سمیت بڑے شہروں کی الیکٹر ک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سنجیدہ ہے ، محمد زبیر،پاکستان سٹیل مل کی نجکاری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی وجہ سے روکی ہوئی ہے،چیئر مین پرائیوٹائزیشن ... مزید
-
حکومت پنجاب کے اعلان کے باجودہ گھی کے نرخ مقامی کمپنیوں کا کم کرنے سے انکار
-
مریدکے،پسند کی شادی پر لڑکی کو پھانسی دیدی گئی ،بارہ روز قبل اغوا پندرہ سالہ بچے کو قتل کرکے نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی گئی
-
بہاولپور، میزائل چوک پر نصب شاہین میزائل کا ماڈل غائب ،انتظامیہ شہر کو خوبصورت بنانے کے چکر میں تاریخی مقامات تلف کرنے کے درپے ہوگئی
-
شاہ محمود قریشی اور اعتزاز احسن میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ، انتخابی دھاندلی پروائٹ پیپرپی ٹی آئی کے حوالے کردیا ‘اعتزاز احسن کی گفتگو
-
کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،گرفتار دہشت گرد گیس پائپ لائن دھماکے اور سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں،30 کلو گرام دھماکہ خیزمواد،20 بم،30 ڈینونیٹرز،جدید اسلحہ اور ہزاروں ... مزید
-
داعش نے مبینہ ’اسرائیلی جاسوس کے قتل‘کی وڈیو جاری کر دی
-
سویڈن میں متعیّن سعودی سفیر واپس طلب،سویڈش وزیرخارجہ پر سعودی عرب کے داخلی امور میں ننگی مداخلت کا الزام
-
عراقی فوج تکریت میں شمال اور جنوب سے داخل ہو گئی
-
تنزانیہ ، بس اور ٹرک کا حادثہ، کم از کم40افراد ہلاک،23زخمی
-
سعودی فرماں روا نے داخلہ اور خارجہ پالیسی سے متعلق ایجنڈے کا اعلان کردیا ،مکمل اور متوازن ترقی کے لیے کام کریں گے ،ا یک خطے سے دوسرے خطے کے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھا جائے گا، اپنی سکیورٹی میں ... مزید
-
چین نے 2011ء کے بعد پہلے جوہری پراجیکٹ کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.