الیکشن کمیشن نے پنجاب اور وفاق میں حلقہ بندیوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا ، اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن تیس مئی پنجاب میں تیس جون کو جاری ہوگا

بدھ 11 مارچ 2015 09:02

لاہور، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور وفاق میں حلقہ بندیوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا ۔ اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن تیس مئی پنجاب میں تیس جون کو جاری ہوگا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حلقہ بندیوں کا آغاز سولہ مارچ سے ہوگا سولہ سے تیس مارچ تک حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا یکم سے تیس اپریل تک ابتدائی فہرستیں مرتب کی جائینگی فہرستوں پر اعتراضات یکم مئی سے پندرہ مئی تک دائر کئے جاسکیں گے جن پر فیصلہ تیس مئی سے پہلے کیا جائے گا تیس مئی کو حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے تیس اپریل تک چودہ مارچ سے اٹھارہ مئی تک حد بندی افسران ڈیٹا اکٹھا کرکے فہرستیں مرتب کرینگے پندرہ سے پچیس مئی تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل ہوں گے اور چھبیس مئی سے سولہ جون تک نمائندے حد بندی آفیسر کو تجاویز دینگے جس کے بعد تیس جون کو حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔