وزیر اعظم سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ملاقات،پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو،ائیر چیف نے ملک میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں پاک فضائیہ کی کارکردگی اور دیگر امو ر پر بریفنگ،ملک میں امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فضائیہ کی قربانیاں لازوال ہیں، نواز شریف

بدھ 11 مارچ 2015 08:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاک فضائیہ کی پیشہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی دہشت گردی کی خلاف صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم سے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اوروزیر اعظم کو ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں پاک فضائیہ کی کارکردگی اور مختلف امور پر بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان اور دہشت گردی کی خلاف کارروائیوں میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی قربانیاں لازوال ہیں ، پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان ،فاٹا اور خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور ان علاقوں میں امن بحال ہوا ہے

متعلقہ عنوان :