افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ‘ 74 طالبان ہلاک‘ 49 زخمی

بدھ 11 مارچ 2015 09:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ میں 74 طالبان ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ننگرہار‘ ہاروان‘ بغلان‘ تاخار‘ قندوز‘ بدخشاں‘ زابل و دیگر صوبوں میں آپریسن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 74 طالبان ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے 11 طالبان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :