سٹراس کاہن پر جنسی حملے کا الزام لگانیوالی خاتون کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، عارضی بند کردیا گیا

بدھ 11 مارچ 2015 09:06

نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سابق سربراہ ڈومنیکیوسٹراس کاہن پر جنسی حملے کا الزام لگانے والی ملازمہ کی طرف سے کھولے جانیوالے نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ کو آگ کی وجہ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔اس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی ہے ۔نفساتوو ڈیالو کے 2011ء میں عائد کیے جانیوالے بم شیل الزام کی وجہ سے بالاخر سٹراس کاہن کو آئی ایم ایف سے مستعفی ہونا پڑا اور فرانسیسی صدارت کے لئے چیلنج پیدا کرنے کا اس کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ڈیالو جس کا تعلق گنی سے ہے ، گزشتہ سال ایک دیوانی مقدمہ میں سٹراس کاہن کے ساتھ 1.4ملین ڈالر تصفیہ طے پانے کے بعد گزشتہ سال ”شیزامینا“ کے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھولا تھا ۔برونکس بورگ میں قائم اس ریسٹورنٹ کے اندر ملبہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دروازے پر چسپاں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے آگ کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ریسٹورنٹ کے فیس بک پیج پر بھیجے گئے ایک نوٹس پر تحریر ہے کہ حال ہی میں ریسٹورنٹ کے کچن میں آگ لگی ہے شکر ہے کوئی زخمی ہوا ہے ، اس کے نتیجے میں ہم مرمت کے لئے تااطلاع ثانی ریسٹورنٹ بند رکھیں گے ، براہ راست صبر سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :