ٹیکساس،امریکی ہوا باز کی شناخت چوری کرنے پر ایرانی شخص کو دو سال سے زائد قید کی سزاء

بدھ 11 مارچ 2015 09:06

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)ایک ایرانی شخص کو ٹیکساس کی ایک عدالت نے گزشتہ روز فیڈرل ایوی ایشن کی اسناد تقرری حاصل کرنے کے لئے ایک امریکی ہوا باز کی شناخت چوری کرنے پر دو سال سے زائد قید کی سزاء کا حکم سنایا ہے۔41سالہ نادرعلی سبوئی حقیقی نے ایئرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ(اے ٹی پی) اور فلائٹ انسٹرکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول سے متعلق شناخت کی چوری کے چار الزامات کا نومبر میں اعتراف جرم کیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امر کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ حقیقی نے دہشت گردی سے متعلق سرگرمی کے لئے فلائنگ پرمٹوں کے حصول کی کوشش کی تھی ۔حقیقی کا فراڈ اس وقت منظر عام پر آیا جب ستمبر2012ء میں بورن ہال ڈنمارک میں اس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، اس وقت اس کی تحویل میں اس کے شکار کا اے ٹی پی تھا جو کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کیے جانیوالا طیارے کے ہوا باز کا اعلیٰ سطح کا لائسنس ہے ، وہ انڈونیشیاء میں دوبارہ نمودار ہو نے سے قبل ایران چلا گیا اور اسے بالاخر پانامہ میں گرفتار کرلیا گیا جہاں اس نے اگست 2014ء میں امریکہ بدری سے استثنیٰ حاصل کیا ۔