غزہ پٹی میں ایک ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے، قطری حکومت

بدھ 11 مارچ 2015 09:05

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)قطری حکام نے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت غزہ پٹی میں ایک ہزار نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اسرائیل اور حماس کی حالیہ جنگ کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہونے والے فلسطینی لوگوں کو گھر مل سکیں۔

(جاری ہے)

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ قطر غزہ پٹی کے کن علاقوں میں یہ مکانات تعمیر کرے گا۔ گزشتہ برس جولائی اور اگست میں ہونے والی جنگ میں بائیس سو سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ ایک لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :