نوازشریف اورمولانافضل الرحمن زرداری ہاوٴس سے کھاناکھائے بغیرروانہ، محموداچکزئی نے فاروق ستارسے مصافحہ تک نہ کیا،نوازشریف نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپوزیشن کے نام کی حمایت کرکے سب کوحیران کردیا

بدھ 11 مارچ 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف اورمولانافضل الرحمن زرداری ہاوٴس سے کھاناکھائے بغیرروانہ ہوگئے ،محموداچکزئی نے فاروق ستارسے مصافحہ تک نہ کیا،نوازشریف نے ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپوزیشن کے نام کی حمایت کرکے سب کوحیران کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کی شام آصف علی زرداری کی جانب سے سیاسی رہنماوٴں کودیئے گئے عشایئے کے موقع پرسیاسی رہنمازرداری ہاوٴس پہنچے توبجلی چلی گئی اس موقع پرسیاسی رہنماایک دوسرے سے مصافحہ کرتے رہے ،محمودخان اچکزئی فاروق ستارسے ناراض نظرآئے جنہوں نے فاروق ستارسے مصافحہ نہیں کیااورآگے بڑھ گئے جبکہ مولانافضل الرحمن21ویں ترمیم پرتنقیدکرتے رہے ،وزیراعظم آصف زرداری کے عشایئے سے کھاناکھائے بغیرروانہ ہوئے ان کاکہناتھاکہ اس کیلئے انہوں نے آصف زرداری سے پہلے اجازت لے رکھی تھی لیکن مولانافضل الرحمن نے بھی کھانانہیں کھایااورواپس روانہ ہوگئے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم عشایئے میں یہ بات کردی کہ اپوزیشن جماعتیں جس کوبھی ڈپٹی چیئرمین نامزدکریں گی وہ اس کی حمایت کریں گے جس پرسب حیران رہ گئے