آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاک افغان کی ملاقات ، علاقائی سلامتی ، پاک افغان سرحدی امور ، پاک امریکہ دفاعی تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 مارچ 2015 09:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈ مین کی ملاقات ،علاقائی سلامتی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ ے پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈ مین نے منگل کی شب جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی پاک افغان سرحدی امور ، پاک امریکہ دفاعی تعلقات اور دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر امریکی نمائندے نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا

متعلقہ عنوان :