ورلڈ کپ :آخری پول میچ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم ایڈیلیڈ پہنچ گئی، کھلاڑیوں نے آرام کوترجیح دی، قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے اگلے تین روزتک سینٹ پیٹرزکالج میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان میچ پندرہ مارچ کوکھیلا جائیگا

منگل 10 مارچ 2015 09:59

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ کے آخری پول میچ میں آئرلینڈ کا سامنا کرنے کیلئے قومی ٹیم آسٹریلیا کے شہرایڈیلیڈ پہنچ گئی، پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان میچ پندرہ مارچ کوکھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف انتیس رنزسے فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم آکلینڈ سے چارگھنٹے کا سفرکرکے آسٹریلیا کے شہرایڈیلیڈ پہنچ گئی، گرین شرٹس ایڈیلیڈ میں اپنے آخری گروپ میچ میں پندرہ مارچ کوآئرلینڈ کے مدمقابل آئیں گے، یہ میچ قومی ٹیم کی کوارٹرفائنل تک رسائی کا فیصلہ کرے گا،ابتدائی دومیچزمیں بھارت اورویسٹ انڈیزکے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم نے زمبابوے، یواے ای اورجنوبی افریقہ کوہرا کرمیگا ایونٹ میں دھماکے دارواپسی کی، اب اسے آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے آئرلینڈ کوشکست دینا ہوگی،ایڈیلیڈ پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں نیا آرام کوترجیح دی، قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے اگلے تین روزتک سینٹ پیٹرزکالج میں ٹریننگ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :