ورلڈ کپ گروپ بی کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ، بھارت کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ، جنوبی افریقہ کے امکانات روشن ، پاکستان ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ایک ایک فتح درکار ، گروپ اے میں کوارٹر فائنل راؤنڈ مکمل ، بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹر فائنل سے باہرکردیا ، آسٹریلیا ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

منگل 10 مارچ 2015 09:59

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) ورلڈکپ 2015ء گروپ بی میں دلچسپ صورتحال ہوگئی ، کوئی بھی اپ سیٹ کسی بڑی ٹیم کو باہر کرسکتا ہے ، ورلڈ کپ 2015ء میں گروپ میچز جاری ہیں ، گروپ اے کی 4ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ گروپ بی میں بھارت کے علاوہ کسی بھی ٹیم نے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی کواٹر فائنل تک رسائی کا فیصلہ 12 مارچ کو ہوگا بظاہر تو جنوبی افریقہ متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا تاہم متحدہ عرب امارات نے اگر اپ سیٹ کردیا تو جنوبی افریقہ کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے جبکہ 15مارچ کو آئرلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے کوالیفائی کرینگی ۔

ویسٹ انڈیز کی عرب امارات سے شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کرسکتی ہے اور پاکستان اور آ ئرلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ جائینگے ویسٹ انڈیز کی فتح کی صورت میں پاکستان کو بھی آئرلینڈ کو شکست دینا ہوگی اگر آئرلینڈ نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی تو ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا پاکستان کی آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی عرب امارات سے فتح کی صورت میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم کواٹر فائنل میں جائے گی