چیف الیکشن کمشنر کا خیبر پختونخواہ میں سینٹ الیکشن میں بدنظمی پر از خود نوٹس‘ ..
تازہ ترین : 1

چیف الیکشن کمشنر کا خیبر پختونخواہ میں سینٹ الیکشن میں بدنظمی پر از خود نوٹس‘ صوبائی الیکشن کمشنر سے تحریری جواب طلب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا خیبر پختونخواہ میں سینٹ کے الیکشن میں بدنظمی پر از خود نوٹس‘ صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا خیبر پختوانخواہ میں سینٹ کے الیکشن میں بدنظمی پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سینٹ کے الیکشن کے دوران تین بار پولنگ میں تعطل اور دیگر انتظامی بدنظمی کی وجہ سے سینٹ کے الیکشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس پر خیبرپختونخواہ کے صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔

اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان ممکنہ طور پر آج الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرائیں گے۔

وقت اشاعت : 10/03/2015 - 10:05:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں