ممبئی ہائی کورٹ نے دپیکا پڈوکون کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی،متنازع شو میں شرکت کی وجہ سے دپیکا کے خلاف پونا اور ممبئی میں ایف آئی آر درج کی گئی

منگل 10 مارچ 2015 10:15

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء)ممبئی ہائی کورٹ نے متنازع کامیڈی شواے آئی بی روسٹ میں شرکت کرنے پر دپیکا پڈوکون کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی۔متنازع شو میں شرکت کی وجہ سے دپیکا کے خلاف پونا اور ممبئی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

(جاری ہے)

دپیکا کے وکیل نے ممبئی ہائیکورٹ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دپیکا نے شو میں حصہ نہیں لیا وہ صرف تماشائی کے طور پر شریک تھیں،جو کوئی جرم نہیں۔عدالت نے عذر قبول کرتے ہوئے اداکارہ کی گرفتاری سولہ مارچ تک روک دی۔متنازع ”اے آئی بی روسٹ“ میں کرن جوہر، ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے حصہ لیا تھا۔ ان تینوں نے مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :