امریکہ میں خاکروب کو وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے پر ایک ماہ قید سنا دی گئی
تازہ ترین : 1

امریکہ میں خاکروب کو وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے پر ایک ماہ قید سنا دی گئی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) امریکہ میں ایک خاکروب کو وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے کے جرم میں ایک ماہ قید سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں عدالت نے محکمہ صفائی کے ملازم کیوبن میکگل کو 30 روزہ سزا سناتے ہوئے کہا کہ کیوبن نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک روز اپنی ڈیوٹی ٹائم سے دو گھنٹے قبل کوڑا اٹھایا اور اس طرح اس نے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالا۔

وقت اشاعت : 10/03/2015 - 10:15:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں