حساس اداروں نے 23مارچ کوپریڈمیں حملے کاخدشہ ظاہرکردیا

منگل 10 مارچ 2015 10:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء)حساس اداروں نے 23مارچ کوپریڈمیں حملے کاخدشہ ظاہرکردیا،داعش کے 120افرادسمیت افغان بارڈرسے 280دہشتگردوں کے داخلے کاانکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کودی گئی رپورٹ میں بتایاہے کہ پاک افغان بارڈرسے280دہشتگردپاکستان میں داخل ہوتے ہیں ان دہشتگردوں میں ازبک اورتاجک زبان بولنے والے بھی شامل ہیں جبکہ 120دہشتگردوں کاتعلق داعش سے بتایاجاتاہے ،حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کامقصد23مارچ کی تقریبات پرحملہ کرناہے