پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے، نواز شریف،عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق پاکستانی معیشت اگلے چند سالوں میں مزید مضبوط ہو گی، جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے بر آمدات میں بیس فیصد اصافہ ہوا ہے،پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری ہفتہ کی تقریب سے خطاب،مستحکم ، پر امن اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے،امریکی وزیر تجارت

منگل 10 مارچ 2015 10:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے، عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق پاکستانی معیشت اگلے چند سالوں میں مزید مضبوط ہو گی، جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے بر آمدات میں بیس فیصد اصافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان امریکہ اقتصادی شراکت داری ہفتہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پا ک امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ سے امریکہ کے ساتھ اقتصادی شراکت داری سے ترقی کی نئی راہیں کھلے گی یہ پہلا اجلاس ہے جو پاکستان میں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اہم اقدامات کیے ہیں جن کی بدولت پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق آئندہ آ والے دنوں میں پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ گذشتہ 68 سالوں میں عالمی امن کے لئے کام کر رہے ہیں ہم نے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن قومی لائحہ عمل میں ہمارے عزم کی عکاس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اقتدار جمہوری طور پر ایک حکومت سے دوسری حکومت کو پر امن طور پر منتقل ہوا پاکستان میں میڈیا متحرک عدلیہ آزاد اور قانون کی عمل داری ہے کراچی سٹاک ایکسچینج کا شمار دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں ہوتا ہے توانائی کے شعبے میں 1700میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہو چکی ہے بیرونی ممالک سے پاکستانی قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجی پالیسی کا اہم جز ہے اور ہم امریکہ کے ساتھ ہر شعبہ میں بہترین تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ اقتصادی شراکت داری ہفتہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا نیا موڑ ثابت ہو گا ۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر تجارت پینی پرز نے کہا کہ مستحکم ، پر امن اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے پاکستان اور امریکہ کے مابین حالیہ تجارتی کانفرنس دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے بد قسمتی سے گذشتہ چند سالوں سے پاکستان کے ساتھ چند شعبوں میں برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی توانائی اور تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہش مند ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے پاکستان اور امریکہ کے دومیان اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت سمیت کئی شبعوں میں شراکت کے لئے اقدامات کیے جا رریے ہیں پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی حجم 5.3ارب ڈالر ہے اور دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری ہفتہ طویل المدتی شراکت داری کا ثبوت ہے ۔